گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کانسرٹ منسوخ

Singer Lady Gaga suffers from respiratory infection, concert canceled

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ گانا گانے سے قاصر ہیں۔
گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے طے شدہ کانسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔

لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا کیونکہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز اور راگ کو متاثر کر سکتا ہے۔

READ  لاہور میں REVOO کی C35 سیریز کا میڈیا میٹ اپ، فیملیز، کریئیٹرز اور رائیڈرز ایک چھت تلے جمع 11 اگست 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں