ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنےکا الزام، چین کی تردید

Trump accuses China of supplying weapons to Iran, China denies

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگا دیا تاہم چین نے صدر ٹرمپ کے الزامات کی تردید کردی۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو خط میں کہا تھا خبریں ہیں کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، چین ایسا نہ کرے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے انہیں بہت خوب صورت جوابی خط لکھا جس میں چینی صدر نے بتایا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔

یاد رہے پچھلے ہفتے امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع سے خبر دی تھی کہ چین چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے والا ہے۔

READ  ایران جنگ کے برطانیہ پر اقتصادی اثرات، شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں