کراچی پولیس چیف نے 7 انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کر دیا

Karachi Police Chief suspends 22 officials

کراچی پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

معطلی کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، جس میں اہلکاروں کو مختلف الزامات کا سامنا تھا۔

حکام کاکہنا ہےکہ معطل کیے جانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنےکا حکم جاری کردیاگیا۔

معطل ہونے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو روزانہ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونےکے احکامات جاری کیے ہیں۔

READ  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت میں گیس لیکیج دھماکا، بچہ جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں