این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی۔
حماد اظہر کے وکیل ابوذر سلمان نے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرایا۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق مختلف محکموں، جن میں سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر ادارے شامل ہیں، سے ڈیٹا طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا موصول ہونے تک حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کو مشروط طور پر منظور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ این اے 129 کے امیدواروں کو 26 اگست کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ حلقہ این اے 129 لاہور-III میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔
یہ نشست میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔





تبصرے بند ہیں