ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

DSP Aftab Ahmed passed away while on special duty in Islamabad.

ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آفتاب احمد کو دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا، پمز اسپتال میں دوران علاج ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کرگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات تھے تاہم اسپیشل ڈیوٹی پر اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔

آفتاب احمد کی میت ان کے گاؤں رجانہ کے نواحی چک نمبر26 بھجوائی جائے گی۔

READ  پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں