نامور ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار دیا ہے۔
این نے انسٹاگرام پر پیپل میگزین کا کور شیئر کیا اور اس اعزاز پر شکریہ ادا کیا۔
انٹرویو میں اپنی 2006 کی فلم ‘دی ڈیول ویئرز پراڈا’ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے 44 سالہ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ دباؤ کے باوجود یہ فلم آج بھی ان کے لیے سب سے یادگار تجربات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی اداکاروں کا بھی نہایت پرجوش انداز میں تذکرہ کیا اور کہا ایملی بلنٹ شاندار انسان ہیں، اسٹینلے بے حد مزاحیہ اور حاضر جواب جب کہ میرل اسٹریپ کے بارے میں، یہ نہیں کہتی کہ میں ان کی کتنی عزت کرتی ہوں مگر وہ حقیقتا قابل احترام ہیں وہ ایسی شخصیت ہیں جن کی میں دل سے تعریف کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اس فلم کا سیکوئیل ‘دی ڈیول ویئرز پراڈا 2’ یکم مئی کو ریلیز ہونے والا ہے۔
گزشتہ سالوں کے دوران این کو کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا ہے جن میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل ہیں۔
ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 6.8 ارب ڈالر سے زائد کا منافع کمایا، وہ 2015 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل تھیں۔






تبصرے بند ہیں