گھوٹکی: مبینہ طور پر کتا مارنے کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

Youth dies after being shot while allegedly killing a dog

گھوٹکی میں مبینہ طور پر کتا مارنے کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھوٹکی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے کتا مارنے کیلئے گولی چلائی جو بد قسمتی سے ایک نوجوان کو جالگی۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 18 سالہ نوجوان زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم نوجوان اسپتال میں دم توڑگیا۔

پولیس نے بتایا کہ کتا مارنے کے لیے گولی چلانے والے شہری سے تفتیش کی جا رہی ہے، نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ درج کرانے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

READ  امیر بالاج قتل کیس: پولیس مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں