انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی

dozens injured in collision between two trains in Indonesia

انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے ملحقہ شہر بیکاسی میں 2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ تصادم بیکاسی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکرانے کا واقعے میں 84 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک ٹرین میں 240 افراد سوار تھے جو محفوظ ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ حادثے میں اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

READ  ٹرمپ کے بارے میں پہلے جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں: ظہران ممدانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں