بوائے فرینڈ کو پیسے دینے سے منع کرنے پر لڑکی نے لڑکے کیساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا

Girl kills mother with boyfriend for refusing to give money

بھارت میں ایک کم عمر لڑکی نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے علاقے مانیٹولا میں ایک 17 سالہ لڑکی نے اپنی ماں کو بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناہیدہ پروین نامی خاتون اپنی 17 سالہ لے پالک بیٹی کے ساتھ رہتی تھی، ناہیدہ کے شوہر کا 4 سال قبل انتقال ہوگیا تھا، شوہر کے انتقال کے بعد پروین کو 45 لاکھ روپے کا مالی تصفیہ ملا جس میں اس کی بیٹی واحد نامزد تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اکثر بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکلوا کر20 سالہ بوائے فرینڈ ارباز کو دیتی تھی، جب پروین کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اپنی بیٹی کو خبردار کرتے ہوئے منع کیا جس کے بعد دونوں نے پروین کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد رقم، جائیداد اور باپ کی جگہ سرکاری ملازمت کا حصول تھا۔

24 اپریل کو لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ ارباز اور اس کے تین دوستوں کے ساتھ مل کروالدہ کو تکیے سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جس کیلئے لڑکی نے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے بھی ادا کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے روز لڑکی نے اپنے رشتے داروں کو ماں کی موت کی خبر سنائی کہ وہ باتھ روم میں گر کر انتقال کرگئیں لیکن پروین کی گردن پر چوٹ کے نشانات دیکھ کر کچھ رشتے داروں کو شک ہوا اورپروین کے بہنوئی نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے دونوں کو حراست میں لےکر تفتیش کی۔

READ  چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو رونددیا، 11 افراد ہلاک

پولیس کا کہناہےکہ لڑکی نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں