سنگاپور سے نیویارک کی پرواز دنیا کا طویل ترین فضائی سفر قرار

سنگاپور ائیر لائن کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پرواز دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز کے طور پر شناخت بنا چکی ہے۔

پرواز ایس کیو 22 سنگاپور سے جان ایف کینڈی ائیر پورٹ نیویارک اور پرواز ایس کیو 23 نیویارک سے سنگاپور پہنچنے کے لیے لگ بھگ 15349 کلومیٹر کا سفر 19 گھنٹے میں طے کرنے کیلئے معروف ہے۔

اس پرواز نے سنگاپور ائیر لائن کی طویل ترین نان اسٹاپ آپریٹنگ پرواز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، دنیا کے دو بڑے عالمی مراکز کو جوڑنے کے لیے یہ پرواز شمالی بحرالکاہل سے گزر کر شمالی امریکا سے نیویارک پہنچتی ہے۔

READ  لبنانی صدر نے فوج کو کسی بھی اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کرنے کا حکم دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں