جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے پر اکشے کھنہ پروڈیوسر پر پھٹ پڑے تھے: امیت بہل کا انکشاف

Akshay Khanna lashed out at producer for stopping junior actor from eating: Amit Bahl reveals

اداکار امیت بہل نے انکشاف کیا کہ اکشے کھنہ کو ایک مرتبہ جب معلوم ہوا کہ ایک اداکار کو مرکزی کاسٹ اور عملے کے ساتھ کھانے سے روک دیا گیا ہے تو وہ پروڈیوسر پر آتش فشاں کی طرح پھٹ پڑے۔

امیت بہل نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کریکٹر اداکار جو الگ ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا، اکشے کے ہوٹل میں دوپہر کے کھانے کے لیے آیا تھا، جیسے ہی اس نے کھانے کا پہلا نوالہ لیا تو پروڈیوسر کی بیوی یا کسی رشتہ دار نے دیکھ کر کہا کہ وہ یہاں کا حصہ نہیں اور اسے یہ کھانا نہیں کھانا چاہیے۔
سینئر اداکار نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے بھی اسے کھانے سے روک دیا، جس پر وہ دل برداشتہ ہو کر خاموشی سے پلیٹ ایک طرف رکھ کر بیٹھ گیا۔

امیت بہل کے مطابق اکشے کھنہ نے یہ منظر دور سے دیکھا اور فوراً مداخلت کی، انہوں نے پروڈیوسر اور عملے پر سخت الفاظ میں تنقید کی اور کہا کہ ’بھوک اور عزت کا اصل مطلب کیا ہے؟ فلم پلیٹوں یا کھانے کی مقدار سے نہیں بنتی، بلکہ لوگوں کی دعاؤں سے بنتی ہے‘۔

امیت نے مزید بتایا کہ اس دن انہیں اندازہ ہوا کہ اکشے اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے کتنے حساس اور فکر مند ہیں۔

READ  عیدالاضحیٰ پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں