ایران نے میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کر دی

Iran denies US claim Minab school of cruise missiles located at base

ایران نے میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کر دی ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ دعویٰ کہ میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہے، ایک بے بنیاد اور انتہائی افسوسناک جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا بیان 28 فروری کے میزائل حملوں کی سنگین حقیقت کو چھپانے کی واضح کوشش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کو اسکول کے اوقات میں نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور واضح جنگی جرم ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ جنہوں نے اس تباہ کن حملے کا حکم دیا اور اسے انجام دیا، انہیں بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
اس سے قبل امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کی ذمہ داری لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالہ سے ’پیچیدہ‘ تحقیقات جاری ہیں۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے منگل کو کانگریس کی ایک نگرانی کمیٹی کو بتایا کہ ’یہ اسکول دراصل پاسدارانِ انقلاب کی ایک فعال کروز میزائل بیس کے اندر واقع تھا‘ جس کے باعث اس حملے کی تحقیقات عام حملوں کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کے پہلے روز 28 فروری کو جنوبی شہر میناب میں ہونے والے اس حملے میں 168بچے شہید ہوگئے تھے۔

READ  یو اے ای میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اہم خبر

اس سے قبل غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کی ابتدائی تحقیقات سےظاہرہوتا ہے کہ اسکول کی تباہی کی ممکنہ ذمہ دار امریکی افواج تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں