امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں

US imposes new sanctions on Iranian financial and shipping networks

امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگائی ہیں، نئی امریکی پابندیوں میں ایران سے منسلک شخصیات، کرنسی ایکس چینج اور 19 جہاز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ان اقدامات سے ایران کے لیے پوشیدہ مالیاتی نظام اور غیر قانونی جہاز رانی کے نظام پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس نظام سے ایران کو تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 4 ارکان پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔

READ  غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی، صدر ٹرمپ میزبانی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں