بھارت دہشتگردی برآمد کرتا ہے، وہاں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول ہے: صائمہ سلیم

India exports terrorism

اقوام متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے۔

کونسلر صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی،طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔

READ  بھارت کے ساتھ جنگ میں ترک قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی، وزیراعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں