ایران کیساتھ معاہدہ اسرائیل کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے: لنزے گراہم

Deal with Iran could pose major security challenge for Israel: Lindsey Graham

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے خبردار کیا کہ ایران کیساتھ معاہدہ اسرائیل کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے۔

لنزے گراہم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایرانی خطرات سے محفوظ نہیں بنایا جا سکتا اور ایران کے پاس تیل تنصیبات کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رہی تو ایران کو خطے میں ایک غالب قوت کے طور پر دیکھا جائے گا۔
لنزے گراہم نے یہ بھی کہا کہ ایران کا آبنائےہرمز پرکنٹرول اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا معاہدہ جس کے نتیجے میں ایران مستقبل میں آبنائے ہرمز پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے یا کنٹرول کی صلاحیت حاصل کر لے، خطے میں ایران کے مستقل دباؤ اور بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا سبب بن سکتا ہے۔

READ  ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر جوابی حملے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں