تائیوان کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

Taiwan Air Force training plane crashes, killing both pilots

تائی پے: تائیوان کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹی 34 گر کر تباہ ہوگیا۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ طیارے کا انجن فیل ہونے کی مشق کے دوران پیش آیا، واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین ماہ قبل بھی تائیوان کا ایک ایف سولہ لڑاکا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے پائلٹ کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

READ  بنگلادیش انتخابات: بی این پی نے میدان مارلیا، دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں