فوجیوں کو ہلاک ہونے سے پہلے مشرق وسطیٰ سے نکالا جائے، سابق امریکی ڈائریکٹر

Troops should be withdrawn from the Middle East before they are killed

امریکی نیشنل انسداد دہشتگردی سینٹرکے سابق ڈائریکٹر جوکینٹ نےمشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کو نکالنےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جو کینٹ نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے لیے دعاگو ہیں، امریکی فوجیوں کے زخمی یاہلاک ہونے سے قبل انہیں وہاں سے نکالنےکی ضرورت ہے۔

جوکینٹ نے کہا کہ ایران کی رینج میں آنے والے امریکی اڈے اور بحری جہاز اسٹریٹیجک اثاثہ نہیں بلکہ اسٹریٹیجک ذمہ داریاں بن چکے ہیں، ان کی موجودگی ایران کو اپنی شرائط پر جنگ دوبارہ شروع کرنےکےقابل بنارہی ہے۔

READ  ابوظبی کے شہر العین میں بارش ،شمالی علاقے میں اولے بھی پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں