دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی سپریم لیڈر

After being defeated on the battlefield,

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہےکہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روح اللہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نےکہا کہ ان خطرات کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی، بددلی یا ناامیدی پیدا کرنے والا کوئی بھی عمل درحقیقت دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ایرانی عوام کی استقامت کو کمزور کرنے اور ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

READ  مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں