جنوبی افریقا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

12 killed in South Africa shooting by gunmen

جنوبی افریقا کے شہرجوہانسبرگ کےقریب فائرنگ سے 12 افرادہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جوہانسبرگ کے قریب انفارمل سیٹلمنٹ میں پیش آیا جہاں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول کر 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعےکی وجوہات کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

READ  یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 3 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز نشانہ بنے، 1 شخص ہلاک ہوا: حوثیوں کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں