برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان

UK to ban social media use by children under 16

لندن: برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ میں 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا پرپابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی اور 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت نے اس سلسلے میں پچھلے ماہ مشاورت کا آغاز کیا تھا تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق آلات کے استعمال کو محدود کیا جا سکے اور بچوں کی توجہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اسکرینز سے ہٹا کر واپس تعلیم اور ان کی صحت کی طرف مبذول کروائی جاسکے۔

READ  اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں