ایران امریکا معاہدہ: توانائی بحران، سپلائی چین کا تعطل مکمل ختم ہونے میں وقت لگے گا: ایم ڈی آئی ایم ایف

Energy crisis, supply chain disruptions will take time to fully resolve

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جاجیوا نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ توانائی بحران برقرار اور دیگر سپلائی چین کا تعطل مکمل ختم ہونے میں وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے کوپہنچنے والےنقصان کے باعث سپلائی کی بحالی فوری ممکن نہیں ہوگی۔

کرسٹالینا جاجیوا نے مزید کہا کہ معاشی بحالی کا دارومدار اس بات پرہے کہ توانائی کی فراہمی کو پہنچنےوالا جھٹکا کتنا شدید تھا۔

READ  اسپین کی ولی عہد لیونور سیاسیات کی ڈگری لینے یونیورسٹی جا پہنچیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں