وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست سننے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

The Islamabad High Court bench hearing the request of the Chief Minister of Pakhtunkhwa to meet Imran Khan broke up.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست سننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا کے بجٹ پر مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ کے پی سُہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔

رجسٹرار آفس نے رپورٹ پیش کی کہ جیل ملاقاتوں اور اس نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنا ہوا ہے۔

علی بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات کی یہ پہلی درخواست ہے۔ اس سے قبل جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کا مکمل ریکارڈ بھی لگایا ہے۔

عدالت نے تحریری آرڈر میں لکھا رجسٹرار ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع کرائی ہے کہ اسی طرح کے اور بھی کیسز لارجر بینچ میں زیر التوا ہیں لہٰذا مناسب حکم کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بجٹ پر مشاورت کے لیے سہیل آفریدی اور مزمل اسلم نے بانی سے ملاقات کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

دوسری جانب ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اپیل تین ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

READ  سیف علی خان کی بہن کا دماغی رسولی اور 27 سال کی عمر میں سرجری کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں