اسکاٹ لینڈ میں مسلم مخالف مشتبہ حملوں میں 5 افراد زخمی

5 people injured in suspected anti-Muslim attacks in Scotland

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں مسلم مخالف مشتبہ حملوں میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا حملے جمعہ کی شام شہر کے مغربی حصے میں ہوئے، پولیس نے 36 سالہ سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے ایڈنبرا حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزاکاسامناکرناہوگا۔

فرسٹ منسٹر جان سوینی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں نسل پرستی اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں۔

READ  صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں