امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی صحت خراب ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا : ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ

The US President's physical and mental health is poor, it cannot be ignored: Trump's niece claims

امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کی دن بدن بگڑتی صحت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرتی صحت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوزلیٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے لکھا کہ ’امریکی صدر کی صحت ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے‘۔

میری ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر معمولی رویے اور رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اب بھی منطقی نظر آسکتے ہیں لیکن نفسیاتی طور پر وہ پستی کی طرف ہیں‘۔
میری ٹرمپ کے مطابق ’ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت مسلسل اپنے غرور کو کچلے جانے جیسے صدمے سے دوچار ہیں اور انہیں ذلت سے زیادہ کوئی چیز خوفزدہ نہیں کرتی‘۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کے امریکی صدر کی صحت سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

READ  نیپال میں ہندو انتہا پسندوں کیجانب سے مسجد کی بےحرمتی کے بعد حالات کشیدہ،کرفیو نافذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں