وینزویلا میں خوفناک زلزلے کے 4 روز بعد بچوں سمیت مزید 4 افراد ملبے سے زندہ برآمد

pulled alive from rubble 4 days after devastating earthquake in Venezuela

وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلے کے 4 روز بعد 11 سال کے 2 بچوں سمیت 4 افراد ملبے سے زندہ برآمد ہوگئے۔

وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں 1430 افراد ہلاک، 3 ہزار 360 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 69 ہزار افراد لاپتا ہیں۔

ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے ، اس دوران 4 روز بعد 2 بچوں سمیت 4 افرادکو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک زندہ ملنے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں اور مقامی فوجی دستوں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد جاری کردی ہے۔

READ  آئل ٹینکر حملے میں بھارتی شہری کی ہلاکت پر بھارت کا ایران سے شدید احتجاج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں