وزیر اعظم شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ

Prime Minister leaves for Turkey after attending the funeral of martyred Ayatollah Ali Khamenei

وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی، انہوں نے ایران میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کی، جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

علاوہ ازیں، اعلیٰ سطح وفد میں وفاقی وزرا محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری و دیگر اعلیٰ حکومتی حکام شامل تھے۔ وزیر اعظم نے اسلام کیلیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

انہوں نے اس قومی سانحے پر یکجہتی کا اظہار اور اور مغفرت کیلیے دعا کی۔ یوسف رضا گیلانی، سردار ایاز صادق، ارکانِ پارلیمان اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جنازے میں شرکت کی۔

READ  میٹرک امتحانات: وزیر بورڈ کا لیاری کے اسکول کا دورہ، بڑی تعداد میں طلبا نقل کرتے پکڑے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں