غلط انفارمیشن پر اعلیٰ سرکاری شخصیت کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکار معطل

Raid conducted on high-ranking official's home based on false information

لاہور میں غلط معلومات کی بنیاد پر اعلیٰ سرکاری شخصیت کے بھائی کے گھر چھاپہ مارنے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او سرور روڈ محمد عرفان سمیت 11 اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سرور روڈ نے ایس پی کینٹ کی اجازت سے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور چھاپہ مارنے کے بعد مبینہ طور پر غلط مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور اختیارات کے غلط استعمال پر ایس ایچ او عرفان سمیت تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف سب انسپکٹر مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عرفان، تھانیدار اور دیگر معطل اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

READ  حماس نے دوحہ پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی شناخت ظاہر کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں