فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دوحہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی فہرست جاری کردی
عرب میڈیا کے مطابق حملے میں حماس کے مذاکراتی وفد کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اور آفس انچارج شہید ہوئے، جبکہ احمد مملوک، عبداللہ عبدالواحد اور مومن حسون بھی شہداء میں شامل ہیں۔
قطری حکام کے مطابق دوحہ میں اسرائیلی حملے میں شہید 6 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، جس میں امیر قطر سمیت بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ شہداء میں قطری سیکیورٹی فورس کے اہلکار بدر سعد بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملے کیے، جس کا ہدف حماس کی مرکزی قیادت تھی۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔





تبصرے بند ہیں