سعودی عرب نے ڈاکٹر راجح بن تمی البقمی کو پاکستان میں نیا سفیر مقرر کر دیا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک، دفاعی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے ریٹائرڈ میجر جنرل راجح بن طامی البقمی کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کر دیا۔
پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر راجح بن طامی البقمی نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ریاض میں منعقدہ اس باوقار تقریبِ حلف برداری میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی شرکت کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں مملکت کی بہترین نمائندگی کی ہدایت کی۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب سفیر راجح بن طامی البقمی جلد ہی اسلام آباد پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ سعودی عرب کے ایک تجربہ کار سفارت کار مانے جاتے ہیں اور بین الاقوامی امور پر گہری گرفت رکھتے ہیں۔
اس سے قبل بھی وہ کئی ممالک میں اہم ترین سفارتی اور دفاعی اسائنمنٹس پر کامیابی سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔






تبصرے بند ہیں