برطانیہ کے ایٹمی پروگرام کے قریب جنگل میں ہولناک آگ ، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت

Horrific forest fire near UK nuclear program

برطانیہ کے ایٹمی پروگرام کے قریب جنگل میں بھڑکنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل گئی تاہم گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی سفوک میں واقع جوہری پروگرام کے قریبی جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

برطانوی فائر اینڈ ریسکیو حکام نے بتایا کہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جائے وقوعہ پر فائر فائٹرز کی تعداد 80 سے بڑھا کر 120 کر دی گئی ہے۔ اس وقت 18 فائر انجن اور خصوصی امدادی گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو پڑوسی کاؤنٹیز اور قومی سطح کے دیگر امدادی وسائل کو بھی فوری طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔

آگ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں سے متعدد گھروں کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ضلعی کونسل کے تعاون سے عارضی رہائش گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے قریبی آبادی کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ دھوئیں کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

فائر اینڈ ریسکیو حکام نے واضح کیا ہے کہ جنگل میں لگی اس آگ سے فی الحال برطانیہ کے جوہری بجلی گھر کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور پلانٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ تاہم، خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں اگلے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر ہائی الرٹ برقرار ہے۔

READ  امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں