ایمل ولی خان نے محسن نقوی سے نئے صوبوں کا نقشہ مانگ لیا

Amil Wali Khan asked Mohsin Naqvi for a map of the new provinces

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے صوبوں کا نقشہ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی تجویز دی ہے، صوبوں کا معاملہ 28ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی سے براہ راست متعلق ہے۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ وزیر داخلہ سے پوچھا جائے کہ آیا یہ ان کی ذاتی رائے ہے؟ ہم بحث بند نہیں کرنا چاہتے لیکن نقشہ اختیارات کا متبادل نہیں ہو سکتا، میری ان باتوں کو میٹنگ منٹس میں شامل کیا جائے، محسن نقوی کمیٹی میں بتائیں کہ صوبے کیسے بنیں گے ان کا کیا نقشہ ہوگا۔

READ  جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے سائبر کرائم کو خط لکھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں