بہاول نگر: زمیندار کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

14-year-old boy subjected to alleged torture by a landlord succumbs to his injuries

بہاول نگر میں مروٹ کے قریب زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کام میں غلطی پر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

READ  اب ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنا کر ہی دم لیں گے: بیرسٹر گوہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں