اب ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنا کر ہی دم لیں گے: بیرسٹر گوہر

Now we will only die after ensuring the release of PTI founder: Barrister Gohar

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنا کر ہی دم لیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، اور وہ خود بونیر میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے بانی جماعت کی قید کے خلاف آج یومِ احتجاج منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بغیر اجازت کسی بھی اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

READ  بھارت میں قید یاسین ملک کا اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار، اہلیہ کو رفاقت سے آزاد کرنے کا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں