امریکی مسافر طیارے کے ٹیک آف سے قبل 2 ٹائر پھٹ گئے

Two tires of a US passenger plane burst before takeoff.

امریکی ایئر لائنز کے طیارے کے ٹیک آف سے قبل 2 ٹائر پھٹ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بدھ کو شکاگو میں اُڑنے کی تیاری کے دوران امریکن ایئر لائنز کی ایک پرواز کو اچانک دو ٹائر پھٹنے کی وجہ سے روکنا پڑ گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شمالی کیرولائنا جانے کے لیے امریکن ایئر لائنز کی پرواز 3280 (بوئنگ 737) ٹیکسی کر رہی تھی۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے طیارے سے اتارا گیا اور بسوں کے ذریعے ٹرمینل پہنچایا گیا۔

امریکی میڈیا نے متاثرہ پرواز کے مسافروں کی تعداد نہیں بتائی ہے تاہم تمام مسافر 4 گھنٹے بعد اپنی منزل پر پہنچ گئے۔

READ  وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں