بھارت: کانپور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک

Training aircraft crashes in Kanpur

بھارتی شہر کانپور میں تربیتی طیارہ دریائے گنگا کے کنارے گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی، اور تقریباً 20 منٹ بعد ناتھا پوروا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

READ  مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں