اٹلی: گائرو کاپٹر کیبل کار کے تار سے ٹکرا کر تباہ، 2 افراد ہلاک

Gyrocopter crashes after hitting cable car line

اٹلی کے شمالی علاقے میں گائرو کاپٹر کیبل کار کے تار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے، حادثہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11.30 بجے پیش آیا تھا۔

اٹلی کا شمالی علاقہ پیڈمونٹ جھیل اور پہاڑوں کی وجہ سے سیاحتی لحاظ سے بہت مشہور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گائرو کاپٹر میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن کی شناخت 62 سالہ الیسانڈرو اینجلو مسینیلی اور 63 سالہ انتونیلا پاگلیرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق اٹلی سے ہی ہے۔

واضح رہے کہ گائرو کاپٹر ایک ہلکا پھلکا ہوائی جہاز ہے جو ہیلی کاپٹر سے مشابہت رکھتا ہے لیکن انجن اور تکنیکی لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔

یہ گائرو کاپٹر عام طور پر 2 نشست والے ہوتے ہیں جنہیں تفریحی اور پہاڑی علاقوں میں کم اونچائی پر سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

READ  ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اسرائیلی حملے میں شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں