صدر مملکت آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے

President Asif Ali Zardari has arrived in London.

صدر مملکت آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کا برطانیہ میں قیام دو ہفتہ طویل ہوگا۔

برطانیہ میں قیام کے دوران صدر زرداری مختلف میڈیکل چیک اپس بھی کرائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری کے ساتھ سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری تقریباً چھ برس کے بعد برطانیہ کے دورے پر آئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

READ  وادی کمراٹ میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں