بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ

Decision to bring private investment in Big Bash League

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لیگ میں شامل ٹیم میلبرن رینیگیڈز کی نجی ملکیت کے لیے بولیاں طلب کر لیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بگ بیش لیگ میں شامل ٹیم میلبرن رینیگیڈز 28-2027ء کے سیزن میں نئی ملکیت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

اس نجی سرمایہ کاری سے آسٹریلوی کرکٹ کے لیے اضافی فنڈز حاصل ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ کمیونٹی، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے فیصلہ کیا ہے تاہم اس نجی سرمایہ کاری سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت متاثر نہیں ہو گی۔

بورڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ کے اہم معاملات پر کرکٹ آسٹریلیا کا کنٹرول برقرار رہے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بین الاقوامی شیڈول، کھلاڑیوں کی دستیابی، بگ بیش کی سیلری کیپ اور برانڈنگ کے معاملات پر بھی کرکٹ آسٹریلیا کے مکمل اختیار میں رہیں گے۔

READ  سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا حملوں کی شدید مذمت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں