بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک

32 people killed in floods and landslides in India's

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ارونا چل پردیش اور آسام میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں کے 10 دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے جس کے باعث بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 32 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد تودوں تلے دب گئے ہیں۔

اس حوالے سے ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ اورنا چل پردیش میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔

READ  بھارت: منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں