پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ تہران صرف دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا۔

اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے دورہ ایران سے متعلق کسی امریکی پیغام سے آگاہ نہیں۔

اس سے پہلے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے اپنی شرائط ثالثوں تک پہنچا دی ہیں۔

READ  ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں