ینبع کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کو فوج، ریڈار، دفاعی نظام بھیجیں گے: فرانسیسی صدر

France to send troops

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر ینبع کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کو فوجی دستے، ریڈار سسٹم اور دفاعی نظام بھیجے گا۔

فرانسیسی صدر کے مطابق ینبع توانائی کی نقل و حمل کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ فرانس کے اس اقدام کا مقصد عالمی اور ملکی سطح پر توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
خیال رہے کہ ینبع سعودی تیل کی برآمد کے لیے اہم بندرگاہ ہے اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث اس راستے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے حالیہ دنوں میں ینبع میں سعودی کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں اہم پائپ لائن تباہ ہو گئی تھی۔

تاہم سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ مکہ ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن دوبارہ فعال کر دی گئی ہے جو خلیج کے بجائے بحیرۂ احمر کے راستے تیل کی ترسیل میں مدد دیتی ہے۔

READ  وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں