امریکی صدر ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سنے تاکائیچی سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو تقریباً 20 منٹ جاری رہی۔
صدر ٹرمپ نے وزیراعظم تاکائیچی کو امریکی صدر اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے چین سے متعلق اقتصادی اور سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال کیا اور قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

READ  پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں