لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نومولود غائب، والد کا اسپتال اور پولیس کا والدہ پر الزام

Newborn missing from Lady Reading Hospital

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں نومولود کے غائب ہونے کا الزام والد نے اسپتال انتظامیہ پر عائد کردیا، جبکہ پولیس نے والدہ پر بچہ کسی کو دینے کا الزام لگایا ہے۔

حشمت علی نے کہا کہ بچے کے مبینہ طور پر غائب ہونے کا روزنامچہ اسپتال میں پولیس چوکی پر درج کردیا، پولیس حکام ایف آئی آر نہیں درج کر رہے ہیں، گائنی وارڈ کی نرس نے الٹا ہم پر بچے کو غائب کرنے کا الزام لگایا، اپنا بچہ کون غائب کرسکتا ہے؟ ہمارے بچے کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔

ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، پولیس معاملےکو دیکھ رہی ہے، امید ہے جلد واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ نے اپنی رضا مندی سے سفید برقع پوش خاتون کو بچہ دیا، سفید برقع پوش خاتون گائنی وارڈ میں تقریباً 3 گھنٹے تک موجود رہی، واقعے کے وقت بچے کی خالہ بھی وہاں موجود تھی، بچے کی والدہ کو رپورٹ درج کروانے کا کہا گیا، تو انہوں نے انکار کردیا۔

پولیس کے مطابق بچے کی والدہ کا مؤقف تھا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نومولود کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

READ  امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں