عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حلیم عادل شیخ

The question of calling off the long march without meeting Imran Khan does not even arise

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں 3 بنیادی نکات پر ڈیڈ لاک ہوا، عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات بنیادی مطالبہ تھا جو حکومت نے تسلیم نہیں کیا، بانی کی صحت اور علاج معالجے پر بھی حکومت سے اتفاق نہیں ہوسکا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر مشاورت سے دہشتگردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے وسیع مشاورت کے بجائے جلد بازی میں فیصلے کرنے کی کوشش کی۔

READ  بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں