امن کا واحد راستہ مکالمہ اور سفارتکاری ہے: صدر جنرل اسمبلی کی پاکستانی مؤقف کی تائید

General Assembly President supports Pakistan's position

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ نے پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کی ہے کہ امن کا واحد راستہ مکالمہ اور سفارتکاری ہے۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں ملاقات کی۔

بلاول بھٹو نے جنرل اسمبلی کے صدر کو پہلگام واقعے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوب ایشیا میں پائیدار امن، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔

سابق وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاکستان و بھارت کے درمیان جامع مکالمے کے آغاز کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کی مسلسل شمولیت کو سراہا۔

انہوں نے زور دیا کہ امن کا واحد راستہ مکالمہ اور سفارتکاری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

READ  کراچی؛ اسکول میں آتشزدگی کے دوران وین جل کر مکمل خاکستر، ڈرائیور زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں