27 ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ، سینیٹ کا اجلاس جاری

Senate session continues on the issue of approving the 27th Amendment

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔

پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس میں سینیٹرز اظہار خیال کررہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟اس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ انشاء اللہ ہیں۔

اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی صاحب مان گئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا جب ووٹنگ ہوگی تو پتا چل جائے گا۔

خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد آج سینیٹ میں اس کی منظوری کا امکان ہے۔

READ  حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں