حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

Government decides to lift ban on import and export of gold

اسلام آباد: حکومت نے سونےکی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

READ  پاور سیکٹر میں 4800 ارب روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں