راولپنڈی: مقتولہ حنا جاوید کی ڈی این اے رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی، ذرائع

The DNA report of the deceased, Hina Javed

حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی، پنجاب حکومت کی بنائی ہائی پاورڈ کمیٹی نے ڈی این اے رپورٹ کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پاورڈ تحقیقاتی کمیٹی کی مقتولہ کے اہلخانہ سے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ملاقات میں موجود تھے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹیگیشن سیف اللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مقتولہ کے بھائی فہد جاوید، وکیل شاہ خاور، اہلخانہ کے دیگر افراد تحقیقاتی کمیٹی سے ملے، حنا جاوید کے اہلخانہ نے ہائی پاورڈ کمیٹی کے سامنے اپنے تحفظات رکھ دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کمیٹی کو حنا جاوید قتل کیس کی دیگر فارنزک رپورٹس کا انتظار ہے، دیگر فارنزک رپورٹس ملنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا، تفتیشی ٹیم میں ہومو سائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ کے انسپکٹر افتخار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے اہلخانہ کو غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی، ہائی پاورڈ کمیٹی نے دیگر فارنزک رپورٹس جلد حاصل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

ہائی پاورڈ تحقیقاتی کمیٹی نے آج جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا، ڈی این اے رپورٹ کے بعد دیگر شواہد اور فارنزک رپورٹس کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے، حنا جاوید قتل کیس میں تفتیش کے تمام پہلوؤں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حنا جاوید کو 20 اگست کو ان کے گھر میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔

READ  سونا مزید مہنگا; قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں