ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری , فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد سونا فی تولہ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 541 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 41 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس نرخ 3654 ڈالر تک پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔





تبصرے بند ہیں