حیدرآباد: ہجوم کے نامناسب رویے پر ثمر جعفری نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

پاکستانی گلوکار ثمر جعفری نے ہجوم کے نامناسب رویے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حیدرآباد میں اپنا کنسرٹ درمیان میں ہی ختم کر دیا۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں کنسرٹ کے دوران پیش آنے والی صورتِ حال دیکھی جا سکتی ہے۔
ثمر جعفری نے بعد ازاں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واقعے پر اپنا مؤقف بیان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں مداحوں کے لیے پرفارم کرنے کے لیے پُرجوش تھا، تاہم ہجوم کے رویے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کنسرٹ ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
گلوکار کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وہ کسی کی جان و سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے تھے، بالخصوص محفل میں موجود لڑکیوں اور بچوں کی حفاظت ان کے لیے اہم تھی، وہ نہیں چاہتے تھے کہ صورتِ حال مزید سنگین ہو جائے۔

READ  بہاولنگرمیں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پل سے دریا میں جا گرا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں